Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شہباز شریف نے سینیٹر کلثوم پروین کی وضاحت سننے سے انکار کر دیا

اسلام آباد۔قائد حزب اختلا ف شہباز شریف نے لیگی سینٹر کلثوم پروین کاحکومتی عشائیے میں شرکت پر وضاحت سننے سے انکار کرتے ہو ئے کہا کہ جاو اپنی سیٹ پر بیٹھو جو بھی وضاحت دینی ہو وہ ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے رکھیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق جمعرات کے روز اپو زیشن لیڈر شہباز شریف کی جا نب سے اپو زیشن سنیٹر کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس میں لیگی سینیٹر پیپلزپا رٹی کے سینیٹراور دیگر اپو زیشن جماعتوں کے سینیٹر ز نے شرکت کی سٹیج پر مو جو د اپو زیشن لیڈر شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے عشائیے میں شرکت کر نے والی لیگی سنیٹر کلثوم پر وین نے وضاحت دینے کی کو شش کی مگر شہباز شریف نے بات سننے سے انکار کر تے ہو ئے ان کو اپنی نشست پر بیٹھنے کا کہتے ہو ئے کہا کہ وہ اپنی وضاحت ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے رکھیں ،پارٹی لائن سے انحراف قابل قبول نہیں ،واضح رہے کہ ایاز صادق ،مشاہد اللہ خان اور دیگرسینٹر کلثوم پروین کو استعفیٰ کا مشورہ دے چکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More