Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اگر ماہرہ خان اسٹار ہیں تو فردوس جمال لیجنڈ، اداکار شان

کراچی ۔ اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ اگر ماہرہ خان اسٹار ہیں تو فردوس جمال لیجنڈ ہیں ۔جمعرات کو اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان دونوں بڑے اداکاروں کے درمیان جاری تنازع پر اپنے دکھ اور مایوسی کا اظہار کیا۔شان شاہد نے کہا کہ جو بھی فردوس جمال نے ماہرہ خان کے بارے میں کہا اسے سن کر دکھ ہوا اور جو بھی ٹوئٹر پر لوگ فردوس صاحب کے بارے میں بول رہے ہیں اسے پڑھ کر اور بھی زیادہ دکھ ہوا، انہوں نے اس انٹرویو سے کہیں زیادہ انڈسٹری کیلئے کام کیا ہے، ماہرہ خان ایک اسٹار ہیں اور کسی بھی قسم کی رائے ان سے یہ درجہ نہیں لے سکتی اور فردوس صاحب ایک لیجنڈ ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More