Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

رمضان شوگر ملز کیس: حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 اگست تک توسیع

لاہور۔احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 اگست تک توسیع کر دی۔احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔ جج نے حمزہ شہباز سے استفسار کیا کیا اپ کچھ کہنا چاہتے ہیں، جس پر حمزہ شہباز نے کہا ایک آدمی ہوں، نیب سے کہوں گا کرپشن ثابت کریں، نیب قیامت تک کرپشن ثابت نہیں کر سکتا، جس دن کرپشن ثابت ہو گئی عدالت اور پوری قوم سے معافی مانگوں گا۔ مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے جھوٹ اِن کے گلے کا پھندا بننے والے ہیں۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت ہر میدان میں ہار چکی ہے۔ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، کہتے ہیں کہ روٹی سستی کرو، آج پٹرول مہنگا کر دیا تو روٹی سستی کیسے ہو گی؟حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے جھوٹ اِن کے گلے کا پھندا بننے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری اپوزیشن کو گرفتار کر لیں لیکن ان سے حکومت پھر بھی نہیں چلنے والی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More