Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیری پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں، ڈاکٹر غلام رضا چنا

بھارت نے نہ صرف کشمیریوں کے حق پہ ڈاکہ ڈالنے کی مذموم کوشش کی ہے بلکہ وہاں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی ایک سازش رچائی ہے

اسلا م آباد(نیوز پلس)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر غلام رضا چنا نے کہا ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیری پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں مودی سرکار نے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر کے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں اقلیت میں بدلنے کی ایک گھناونی سازش کی ہے بھا رتی حکومت نے مظلوم کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے نہ صرف کشمیریوں کے حق پہ ڈاکہ ڈالنے کی مذموم کوشش کی ہے بلکہ وہاں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی ایک سازش رچائی ہے بھارت اسرائیل طرز کا ماڈل کشمیر میں متعارف کروا رہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ یہودی آباد کئے جائیں تاکہ فسلطینی اقلیت میں بدل جائیں اسی طرح بھارت بھی اسرائیل طرز پر مقبوضہ کشمیر میں زیادہ سے زیادہ ہندووں کو آباد کرنا چاہا رہا ہے تا کہ وہاں مسلم آبادی اقلیت میں تبدیل ہو جائے ان کا کہنا تھا کہ اب آزادی کی تحریک اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ مودی سرکار اسکو روکنے میں بے بس نظر آتی ہے وہ تحریک آزادی کو طاقت کے ذریعے ختم کرنا چاہتی ہے جو نا ممکن ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More