Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

معروف کرکٹر حسن علی کا نکاح20 اگست کو دبئی میں طے

پی سی بی سے چھٹی مانگ لی

دبئی (نیوز پلس)پاکستان کے معروف کرکٹر حسن علی نے پی سی بی کی جانب سے لگائے جانے والے پری سیزن کیمپ کے ابتدائی دنوں کے لیے اپنے نکاح کے لیے چھٹی مانگ لی ہے اور ان کا نکاح 20 اگست کو دبئی میں طے ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز پری سیزن کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں حسن علی کا نام بھی شامل ہے، کھلاڑیوں کے لیے 19 اور 20 اگست کو منعقد کیے گئے کیمپ میں فٹنس ٹیسٹ شیڈول ہیں۔ذرائع کے مطابق کیمپ کے ابتدائی دنوں میں کرکٹر حسن علی شریک نہیں ہو سکیں گے اور اس حوالے سے انہوں نے پی سی بی کو مطلع کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کیمپ کو جوائن کرتے ہی پہلے فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ حسن علی 26 یا 27 اگست کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے، وہ 20 اگست کو دبئی میں بھارتی لڑکی سامیعہ آرزو کے ساتھ نکاح کریں گے۔واضح رہے کہ حسن علی کی دبئی میں ہونے والی نکاح کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب کے ساتھ ساتھ ان کے قریبی دوست کرکٹر شاداب خان کی بھی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More