Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر کے مسئلے پر کشمیری عوام کو پاکستان آرمی کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا

راولپنڈی: (نیوز پلس) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی آرمی چیف سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر کے مسئلے پر کشمیری عوام کو پاکستان آرمی کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More