Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جہلم میں 22 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

متاثرہ لڑکی مقامی اسپتال منتقل،رپورٹ درج

جہلم( نیوز پلس) پنجاب کے شہر ضلع جہلم میں حوا کی ایک اور بیٹی کو جنسی درندوں نے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گئے لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقع جہلم کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آ یا جہاں چھ افراد نے مبینہ طور پر بائیس سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے،اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد درندے لڑکی کو حالت غیر ہونے پر سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔واقعہ رپورٹ ہونے پر پولیس نے لڑکی کو سول اسپتال منتقل کیا اور متاثرہ لڑکی کے بیان پر مقامی کونسلر سمیت چھ افراد پر مقدمہ درج کیا، پولیس نے مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو ان کے گھروں سے گرفتار بھی کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More