Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر غلام رضا چنا اور چوہدری سالک حسین کے درمیان اہم ملاقات

مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے قومی مہم کا آغاز کرنے پر اتفاق

لاہور پاکستان مسلم لیگ (ق)کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر غلام رضا اور ممبر قومی اسمبلی اور پی ایم ایل (کیو) کے اہم رہنما ء چوہدری سالک حسین کے درمیان اہم ملاقات۔ملاقات میں اہم قومی ایشوز اور مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماوں نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے قومی مہم کا آغاز کرنے پر اتفاق کیا گیا اس مہم کے تحت مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے ملک بھر میں تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا تعلیمی اداروں میں جا کر طلبا ء کو کشمیر کاز پر لیکچر دیئے جائیں گے اس سلسلے میں ڈاکٹرغلام رضا چنا آئندہ ہفتے اسلام آباد کا اہم دورہ بھی کریں گے جس میں وہ مختلف سیاسی رہنماوں سمیت مختلف اکابربین اور علماء سے ملاقاتیں کریں گے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More