Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی شجر کاری مہم کے تحت کشمیر کا پودا بھی لگا دیا

کشمیر کا مقدمہ دنیا کے ہر فورم اور عدالت میں لڑوں گا۔بیرسٹر فروغ نسیم

اسلام آ باد وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی پروگرام پلانٹ فار پاکستان کے تحت وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی وزارت قانون میں شجر کاری،وزیر قانون نے وزارت قانون کے لان میں دو پودے لگائے۔اس موقع پر سیکرٹری لاء ارشد فاروق فہیم، جائنٹ سیکریٹری عمر عزیز اور وزارت قانون کے سینئیر حکام بھی موجود تھے۔بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک پودہ پاکستان کے لیے اور دوسرا کشمیر کے لیے لگایا۔اس موقع پر وزیر قانون فروغ نسیم نے کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی سطح پر مدد جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ دنیا کے ہر فورم اور عدالت میں لڑوں گا، آ خر میں وزیر قانون نے پاکستان کی سلامتی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے لیئے دعا کروائی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More