کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) جمعہ کے روز کوئٹہ کے علاقے کچلاک کی مسجد میں ہونیوالے دھماکا کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق کچلاک دھماکے کی تحقیقات کے دوران پولیس نے مسجد کے چوکیدار کو گرفتار کرلیا، گرفتار چوکیدار کا نام معین الدین ہے اور اس سے افغان نیشنل آرمی کا کارڈ برآمد ہوا ۔پولیس نے چوکیدار کو مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔چوکیدار سے ملنے والے کارڈ پر دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ کارڈ 14 جنوری 2019 کو جاری کیا گیا ۔ کچلاک دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا ہے ۔ مقدمہ جاں بحق شخص کے رشتہ دار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔