Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بلوچستان ، بی این پی رہنما اور امام مسجدسمیت 5افراد جاں بحق

بی این پی رہنما اور امام مسجدسمیت 5افراد جاں بحق

خضدار، کوئٹہ (نمائندہ دنیا ، کرائم رپورٹر )بلوچستان میں بی این پی کے مرکزی رہنما نوابزادہ میر امان اللہ خان زہری اور امام مسجد سمیت 5 افرادجاں بحق ہوگئے ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر)محمد الیاس کبزئی کے مطابق ہفتہ کی صبح بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ خان زہری اپنے قافلے کے ساتھ بلبل سے نورگامہ زہری اپنے گھر آرہے تھے کہ کوچو کریش پلانٹ کے قریب ان کے قافلے پرنامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوابزادہ میر امان اللہ خان اور ان کا 15سالہ پوتامردان نیاز خان زرکزئی اور 2ذاتی محافظ موقع پر جاں بحق ہوگئے ، لاشوں کو سول ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔کو ئٹہ کے علا قے کچلاک میں مسلح افراد کی دکا ن پر فائرنگ سے امام مسجد جاں بحق ہو گیا ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز کچلاک کے نواحی علا قے میں کلی حاجی محمد پرائمری سکول کے قریب واقعہ شیر آغا جنرل سٹور پرمسلح افراد نے فا ئرنگ کر دی جس کے نتیجے میں امام مسجد محمد اعظم جا ں بحق ہو گئے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More