Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گاڑیاں مہنگی ، خرید کم ہوگئی ، ایکسائز کا کروڑوں کا ریونیو متاثر

گاڑیاں مہنگی خرید کم ہوگئی

لاہور(اپنے اکنامک رپورٹر سے )قیمتیں بڑھنے سے گاڑیوں کی خرید میں واضح کمی آگئی، جس سے محکمہ ایکسائز کا کروڑوں کا ریونیو متاثر ہوا ہے ۔ایکسائز لاہور کے حکام کے مطابق گزشتہ برس ہر ماہ 200 سے 300 کے درمیان نئی گاڑیاں رجسٹرڈ ہوتی تھیں، جو اب کم ہو کر 25 سے 30 رہ گئی ہیں۔اسی طرح پورے پنجاب میں جولائی کے مہینے میں صرف 6 ہزار گاڑیاں رجسٹر ڈہوئی ہیں، پچھلے سال اس عرصے میں 29 ہزار گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کو گاڑیوں کی رجسٹریشن میں کمی کے باعث کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے اور ریونیو میں کمی کے باعث محکمہ ایکسائز کو ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے ۔ ایکسائز دفتروں میں شہریوں کا رش بھی کم ہونے لگا ہے جبکہ افسران و اہلکار جلدی دفتر سے جانا شروع ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ ایکسائز سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹ بحران پر تاحال قابو نہیں پاسکا جس سے شہریوں کو خواری کا سامناہے ۔ایکسائز حکام کے مطابق ریونیو میں کمی سے متعلق ماہانہ رپورٹ سیکرٹری ایکسائز کو ارسال کر رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More