Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

93فیصد افراد کی پاسچرائزڈ دودھ کی حمایت :فوڈ اتھارٹی سروے

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے )ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کے منصوبے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ابتدائی سروے مکمل کر لیا گیا، 7659 میں سے 93 فیصد لوگوں نے پاسچرائزڈ دودھ کی حمایت کردی۔تفصیلات کے مطابق پاسچرائزڈ دودھ کی فراہمی کا منصوبہ دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا، پاسچرائزڈ دودھ کی طلب جانچنے کیلئے ٹائون شپ کی یونین کونسل کے تمام گھروں کا سروے کیا گیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر)عثمان نے بتایا کہ سروے میں 7659 لوگوں سے سوالات کیے جن میں سے 93 فیصد فوری پاسچرائزڈ دودھ پر منتقل ہونے کیلئے تیار ہیں،متعلقہ علاقہ میں پاسچرائزڈ دودھ کی فراہمی کیلئے گوالوں اور کمپنیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی،رجسٹرڈ گوالے اور کمپنیاں متعلقہ علاقوں میں صرف پاسچرائزڈ دودھ سپلائی کریں گی،گوالوں اور کمپنیوں کو 7روز میں رجسٹریشن کا عمل مکمل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More