Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان کا جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلی فونک رابطہ

بھارت کے اقدامات سے خطے میں امن و سلامتی کو شدید خطرات ہیں۔وزیر اعظم

 

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان کا جرمن چانسلر انجیلا مرکل کہنا تھا کہ بھارت کے اقدامات سے خطے میں امن و سلامتی کو شدید خطرات ہیں۔ بھارت لائن آف کنٹرول پر غیر قانونی کارروائی کرکے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے جعلی آپریشنز کرنے کی اطلاعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ہر قیمت پر قتل عام سے روکنا ہوگا۔ بھارتی اقدامات سے کشمیر میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو سکتا ہے۔انہوں نے جرمن چانسلر انجیلا مر کل کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے باعث خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔ مودی حکومت نے مواصلات کے تمام ذرائع بند کر رکھے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن اور بلیک آؤٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے اٹھائے جانے والے ظالمانہ اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بھارت کے وعدوں کے منافی ہیں۔ دنیا بھارت کو روکنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔وزیراعظم اور جرمن چانسلر نے خطے میں امن واستحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ دو طرفہ مسائل پرامن طریقے سے حل کیے جائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More