Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قومی کمیشن برائے انسانی حقوق تین ماہ سے غیر فعال

قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو تحلیل ہوئے تین ماہ گزر گئے ، کمیشن کے نئے چیئر مین اور ممبران کی تقرری نہ ہونے کے باعث کمیشن غیر فعال ہو کر رہ گیا،

اسلام آباد (عابدعلی آرائیں ) قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو تحلیل ہوئے تین ماہ گزر گئے ، کمیشن کے نئے چیئر مین اور ممبران کی تقرری نہ ہونے کے باعث کمیشن غیر فعال ہو کر رہ گیا، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین جسٹس(ر) علی نواز چوہان اور دیگروفاقی وصوبائی ممبران 25مئی کو اپنی مدت مکمل کرگئے تھے تاہم ابھی تک نئے چیئرمین و ممبران کا تقرر نہیں کیا گیا ، جس کی وجہ سے کمیشن فعال نہیں ہوسکا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کے چیئر مین اور ممبران کی دوبارہ تقرری کی سمری مجاز اتھارٹی کو بھجوائی گئی ہے لیکن تاحال اس کی منظوری نہیں دی جاسکی ۔ یاد رہے کہ ملک میں انسانی حقوق کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے 2012میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ایکٹ پاس کیا گیا تھا اس قانون کے ذریعے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کا باضابطہ قیام2015میں ہوا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More