Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ کے تین بنچ آج سے مقدمات سنیں گے

سپریم کورٹ میں آج سے شروع عدالتی ہفتہ کے دوران اہم مقدمات کی سماعت کیلئے تین بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں

اسلام آباد (خبرنگار) سپریم کورٹ میں آج سے شروع عدالتی ہفتہ کے دوران اہم مقدمات کی سماعت کیلئے تین بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں ، دو بینچ پرنسپل سیٹ اسلام آباد جبکہ ایک بینچ کراچی رجسٹر ی میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔ عدالت عظمی کی جانب سے جاری کردہ روسٹر کے مطابق بینچ نمبر ایک چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہے ، بینچ نمبر دو جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہے اس بینچ کے روبرو 4ستمبر کو پنجاب میں سرکاری پیٹرول پمپوں کی اوپن آکشن کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوگی ، کراچی میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More