Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر

اسلام آباد(خبرنگار) وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ، درخواست گزارنجی ٹی وی اینکر سمیع ابراہیم نے راجہ رضوان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں فواد چوہدری کی بطور ممبر قومی اسمبلی اہلیت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کی گئی ہے۔
درخواست میں فوادچوہدری ، الیکشن کمیشن،ایف آئی اے،ایف بی آر، ڈی ایچ اے لاہور،چیئرمین سی ڈی اے اسلام آباد،ڈپٹی کمشنرجہلم اورڈپٹی کمشنرپاکپتن کوفریق بناتے ہوئے موقف اپنایاگیا ہے کہ فواد چودھری نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے اور عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دی گئیں، درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ فواد چودھری نے ملکیتی اراضی اپنے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی اس لئے وہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ فواد چوہدری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے، فواد چودھری نے بطور ممبر اسمبلی جو مراعات لیں واپس لی جائیں، ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More