Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کراچی میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس پراسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع

اسلام آباد(خبرنگار ) قومی احتساب بیورو(نیب)نے کراچی میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سیدقائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کیلئے دائردرخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا۔ہفتہ کو جمع کرائے گئے جواب میں نیب نے موقف اپنایاہے کہ اس مرحلے پر قائم علی شاہ کی درخواست قابل عمل نہیں کیونکہ قائم علی شاہ کو نہ توطلب کیا گیا ہے اور نہ ہی تحقیقات میں شامل ہونے کا کہا گیاہے اس معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں جوقانون کے مطابق مکمل ہوں گی،نیب کا کہنا ہے کہ غلط فہمی کی بنیاد پر قائم علی شاہ نے درخواست ضمانت دائر کی ہے ،یادرہے کہ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست عدالت نے نمٹا دی تھی جس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیاجائیگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More