Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی اے کے خلاف ویب سائیٹس کو بند کرنے کے حوالے سے مقدمہ کا تحریری حکم جاری

اسلام آباد(خبرنگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے خلاف بغیر آگاہ کیے ویب سائیٹس کو بند کرنے کے حوالے سے دائر مقدمہ کا تحریری حکم جاری کردیا ہے ۔ دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے تحریرکیا ہے ، جس میں کہاگیاہے کہ پی ٹی اے کا متعلقہ ذمہ دار افسر آئیندہ سماعت پر پیش ہوکرعدالت کو آگاہ کرے کہ کس قانون کے تحت ویب سائٹ کو بلاک کیا گیا،ویب سائٹ کو بلاک کرنے کے مجوزہ طریقہ کار کو کیوں اختیار نہیں کیا گیا، تحریری حکم نامہ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ پی ٹی اے نے آئین میں دیئے گئے بنیادی انسانی حقوق کو کیوں مدنظر نہیں رکھا ؟ فیصلہ کے مطابق پی ٹی اے نے اپنے جواب میں متعلقہ ویب سائٹ بلاک کرنے کا مواد ظاہر نہیں کیا،پی ٹی اے کی جانب سے نہ متعلقہ فریق کو نوٹس جاری کیا گیا اور نہ ہی تحریری طور پر ایسا کوئی حکم دیا گیا ،عدالت نے ہدایت کی ہے کہ پی ٹی اے کے متعلقہ افسر 12 ستمبر کو تفصیلا ت سے عدالت کو آگاہ کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More