Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے انتقال کر گئے

رابرٹ موگابے زمبابوے کی آزادی کے بعد پہلے صدر تھے، 1987 سے 2017 تک زمبابوے کے صدر رہے

ہرارے(ویب ڈیسک)زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

رابرٹ موگابے زمبابوے کی آزادی کے بعد پہلے صدر تھے، وہ 1987 سے 2017 تک زمبابوے کے صدر رہے۔

زمبابوے کے صدر نے اپنے بیان میں ان کے انتقال کی خبر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موگابے آزادی کےہیرو تھے، انہوں نے زندگی عوام کی آزادی اور اختیار کے لیے وقف کردی تھی۔

رابرٹ موگابے کی قوم اور افریقا کے لئے خدمات تاریخ کاحصہ رہیں گی اور انہیں کبھی بھلایا نہیں جاسکے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More