Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گگلی ماسٹر عبدالقادر کے انتقال پر دنیا بھر کے کرکٹرز کا رنج و غم کا اظہار

شین وارن اور سچن ٹنڈولکرسمیت دنیا بھر کے کرکٹرز کی طرف سے عبدالقادر کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)گگلی ماسٹر عبدالقادر کے انتقال پر دنیا بھر کے کرکٹرز نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر نے کہا توئیٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے ان کا سامنا کرنے کا موقع ملا، اپنے وقت کے بہترین اسپنرز میں سے ایک تھے، ان کی فیملی سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔بھارتی ٹیم کے اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ عبدالقادر سے 2 سال پہلے ملاقات ہوئی تھی، وہ ایک چیمپئن بولر تھے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہو گی۔ بشن سنگھ بیدی نے کہا کہ عبد القادر بڑے دل والے دوست کرکٹر تھے، اسپن بولنگ میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔روی چندر ایشون نے کہا کہ عبدالقادر پاکستان میں اسپن بولنگ کا ایک بہت بڑا نام تھے۔ وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ دنیا کے بہترین لیگ اسپنرز میں سے ایک تھے، ان کے بولنگ کا منفرد انداز سحر میں مبتلا کردیتا تھا۔آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے کہا کہ 1994 میں عبدالقادر سے ملاقات ہوئی تھی، لیگ اسپن کرنے والے بیشتر بولرز ان سے ہی متاثر تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More