Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کشمیریوں سے ہمدردی کا اظہار،اداکارہ ارمینا خان کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند ہونے کا خطرہ

کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے کی صورت میں خطرے کا علم ہے ، بہت سارے پراجیکٹس بھی گنوائے ہیں،ارمینا خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے پران کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند ہونے کا خطرہ ہے۔اداکارہ ارمینا خان ہمیشہ ہی مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے خلاف آواز اٹھاتی آئی ہیں۔ ارمینا خان وہ پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جنگ کی حمایت کی دوغلی پالیسی کو بےنقاب کرتے ہوئے انہیں یونیسیف کی خیرسگالی سفیر سے ہٹانے کا مطالبہ کیاتھا۔

تاہم ارمینا خان کو سچ کہنا مہنگا پڑرہا ہے انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں ہمیشہ کشمیرمیں انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھاتی رہی ہوں۔ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے کی صورت میں مجھے خطرے کا بھی علم ہے اور میں نے بہت سارے پراجیکٹس بھی گنوائے ہیں۔

ارمینا نے کہا اب کشمیر کی حمایت کرنے پر مجھے سنسر کیا جارہاہے اور میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہونے کا خطرہ ہے۔ ارمینا خان نے مزید کہا حق اورسچ کے لیے آواز اٹھانے کی یہ قیمت ہے، لیکن میں رکوں گی نہیں۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More