Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکا کے بود سمندری طوفان ڈورین نے کینیڈا کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی

کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں تیز ہواؤں اور بارشوں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے اوربجلی کے پول بھی گر گئے

بہاماسا(ویب ڈیسک)امریکا میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان ڈورین کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس کے ساحل سے ٹکرا گیا۔

کیٹیگری 2 کی شدت والا طوفان ڈورین کینیڈا کی ساحلی پٹی پر موجود ہے جبکہ طوفان کے باعث چلنے والی ہواؤں کی رفتار145 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں تیز ہواؤں اور بارشوں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے اوربجلی کے پول بھی گر گئے۔

تیز ہوا کے باعث ایک کرین زیر تعمیر عمارت پر گرگئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ 5 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے طوفان سے امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے تھے جبکہ طوفان سے اب تک بہاماس میں 43 اور امریکا میں 6 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More