Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

طعنے دینے والوں نے اس معیشت کو زہر کا ٹیکا لگایا،فردوس عاشق اعوان

مزدوروں کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہوگا،معاون خصوصی اطلاعات کا پریس کانفرنس سے خطاب

سیالکوٹ(ویب ڈیسک) معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے کفایت شعاری کو اپنانا ہوگا جب کہ طعنے دینے والوں نے اس معیشت کو زہر کا ٹیکا لگایا ہے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سمندری حدود کو ناقابل تسخیر بنانے والےقوم کے ہیرو اورسپوتوں کو سلام پیش کرتی ہوں، پاک بحریہ کے شہیدوں نے اپنے خون سے جغرافیائی حدوں کی حفاظت کی ہے، پاکستان میں بسنے والے ہر طبقہ فکر کو آئینی اور مذہبی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صنعتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے وزیر اعظم نے اقدامات اٹھائے ہیں، مزدورں کے حقوق کا تحفظ فراہم کرنے کے ادارے ای او آئی بی میں63 ہزار 5 سو یونٹ رجسٹرڈ ہے، پاکستان میں موجود اداروں میں باہمی روابط نہ ہونے سے فوائد کس نے اٹھائے، مزدوروں کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے کفایت شعاری کو اپنانا ہوگا، ملک میں ایک مخصوص ٹولہ پراپیگنڈا کر رہا ہے کہ حکومت نے زیادہ قرضے لیے ہیں، ہمیں لڑکھڑاتی معیشت کے ساتھ حکومت ملی تھی، حکومت نے کوئی ایسا قرضے نہیں لیا، روپے پر دباؤ آنے کے بعد اس سال 5 ہزار ارب سے تجاوز کیا، طعنے دینے والوں نے اس معیشت کو زہر کا ٹیکا لگایا، سابق وزیر خزانہ لندن میں مقیم ہیں جنہیں لانے کے لئے حکومت قانونی راستہ اختیار کرے گی۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے ہیلتھ کارڈ، سوشل سکیورٹی، آسان قرضے اور زراعت سے جڑے افراد کے لیے سہولیات کا آغاز کیا گیا ہے، وزیر اعظم کا ترقی کا خواب عوام کے ساتھ ملکر پورا ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More