Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں 9 اور 10 محرم کوموبائل سروس جزوی طور پر معطل رہے گی

وزارت داخلہ نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی ہدایات پی ٹی اے کو بھجوادیں

اسلام آباد(ویب ڈٖیسک)ملک بھر میں نو اور دس محرم کوموبائل سروس جزوی طور پر معطل رہے گی،پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام شہروں میں کچھ مخصوص علاقوں میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر معطل رہے گی۔جبکہ دوسری جانب حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی ہدایات پی ٹی اے کو بھجوادیں جو تمام موبائل آپریٹر کی جانب سے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق سیکٹر-6، سیکٹر-7، بلیو ایریا، آئی-10 اور خیابانِ سرسید راوالپنڈی میں پیر اور منگل کے روز موبائل فون سروس معطل رہے گی۔اس کے علاوہ عاشورہ کے دوران سیکٹر جی-9 اور جی-10 کے ساتھ ساتھ بری امام کے علاقوں میں بھی صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More