Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مقبوضہ کشمیر، عزاداران نے بھارتی فوج کی کرفیو اور تمام پابندیاں توڑ دیں

فورسز کی محرم کے جلوسوں پر فائرنگ ، متعدد افراد زخمی ، درجنوں کو گرفتار کرلیا،جھڑپوں میں 6پولیس اہلکار بھی زخمی

سری نگر (ویب ڈسک) مقبوضہ کشمیر میں عزاداران نے بھارتی فوج کی کرفیو اور تمام تر پابندیوں کو روندتے ہوئے محرم کے جلوس نکالے گئے ، عزاداروں نے قابض فورسز اور انتظامیہ کی دھمکیاں مسترد کردیں ،فورسز کی محرم کے جلوسوں پر فائرنگ ، متعدد افراد زخمی ، درجنوں کو گرفتار کرلیا .

جھڑپوں کے دوران 6پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، بھارتی فورسز نے سرینگر سمیت کئی علاقوں میں لاک ڈائون اور ناکہ بندیاں مزید سخت کردی ہیں،شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت، خلاف ورزیاں کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کی دھمکی دی گئی ہے جبکہ چوکیوں پر تین کے بجائے 10، 10 اہلکار تعینات، چند مخصوص علاقوں کے علاوہ پوری وادی میں مسلسل 35ویں روز موبائل فون اور انٹرنیٹ سہولیات بدستور معطل ہیں ،کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے ووسن میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران دفادراسلم خان کا پاؤںپھسل گیا اوروہ دریا میں جاگرا۔ اسلم خان کی ٹیم نے اس کو دریا سے نکال کر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More