Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکی صدرسے اختلافات ،قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے کو عہدے سے فارغ

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  اختلافات کی وجہ سے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے  کہ میں نے جان بولٹن سے ان کا استعفیٰ مانگا تھا، جو انہوں نے صبح مجھے دے دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے گزشتہ رات جان بولٹن سے کہا تھا کہ ان کی سروسز وائٹ ہاؤس کو مزید درکار نہیں ہیں۔

امریکی صدر کی جانب سے جان بولٹن کو اس طرح عہدے سے ہٹائے جانے کے حوالے سے تفصیلات تو نہیں بتائی گئیں تاہم انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جان بولٹن کے ‘موقف’ سے انہیں ‘اختلاف’ تھا۔

بعد ازاں جان بولٹن نے عہدے سے فارغ کیے جانے کی رپورٹس کو مسترد کردیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More