Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف کے سابق رکنِ صوبائی اسمبلی کے بھائیوں نے اپنے بھائی کے پاکستان میں اقلیتوں کے عدم تحفط کے الزامات مسترد کردیئے

بلدیو کمار کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے اور پاکستان میں اقلیتوں کو کوئی خطرہ نہیں،امرناتھ ، تلک کمار

 سوات (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکنِ صوبائی اسمبلی کے بھائیوں نے بلدیو کمار کی جانب سے پاکستانیوں میں اقلیتوں کے عدم تحفط کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہمیں اپنے حقوق مل رہے ہیں۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلدیو کمار کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے اور پاکستان میں اقلیتوں کو کوئی خطرہ نہیں۔

دونوں بھائیوں کا کہنا تھا کہ بلدیو کمار سے متعدد مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کرچکے ہیں لیکن وہ تا حال لاپتہ ہیں انہوں نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے کہ بلدیو کمار سے زبردستی بیان لیا گیا ہو۔

امرناتھ اور تلک کمار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیں بہت عزت دی ہے اس کے لیے ہماری جانیں بھی قربان ہیں۔

انہوںں نے مزید یہ بھی کہا کہ اگر کشمیر میں جنگ چھڑی تو سکھ برادری ہاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گی اور ہم اپنی جان پاکستان کے لیے اپنی جان قربان کر دیں گے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق اقلیتی رکن بلدیو کمار نے الزام عائد کیا تھا کہ میں سچ بولتا تھا اس لیے میری جان کو خطرہ تھا جس کی بنا پر میں کچھ دوستوں سے مشورہ کر کے عید کے روز پاکستان سے نکل گیا۔

ردِ عمل دیتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ ’اقلیتوں سے متعلق بلدیو کمار کا بیان انتہائی مایوس کن ہے، پاکستان میں اقلیتی برادری کے افراد تمام مذہبی آزادی کے ساتھ پرسکون زندگی بسر کررہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More