Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نو جوان کو شہید کر دیا

وادی کشمیر میں آج مسلسل 38ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے

سری نگر(ویب ڈیسک)قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کش مظالم کا سلسلہ جاری ہے ،بھارتی فوج نے سوپور میں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے شوپیاں میں کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 38ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق 80 لاکھ کشمیریوں کے لیے ذرائع مواصلات 5 اگست سے بند ہیں، دنیا کوجاننے کی ضرورت ہے مقبوضہ کشمیرمیں کیا ہو رہا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کوانسانیت کو مقدم رکھنے کی ضرورت ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ایکشن لیا جائے اور کشمیرکو بولنے دیا جائے، غیرمشروط طور پر کمیونی کیشن بلیک آؤٹ ختم کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More