Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اپنا جواب جمع کرا دیا

ایف اے ٹی ایف کی ٹیکنیکل ٹیم کوتکنیکی سطح پر ہر 4 ماہ کی پیش رفت پر حکام کو بریف کیا گیا،حماد اظہر

بنکاک(ویب ڈسک) پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف اور پاکستان کے درمیان ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق مذاکرات بنکاک میں ہوئے جس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کی۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ بات چیت کی اور تکنیکی سطح پر ہر 4 ماہ کی پیش رفت پر حکام کو بریف کیا گیا، پاکستان نے گزشتہ 4 سے 5 ماہ میں اہداف کو حاصل کیا ہے، ایف اے ٹی ایف حکام کو بریفنگ پہلے سے بہت موثر رہی۔

حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کا تکنیکی وفد پاکستان کی بریفنگ پر رپورٹ مرتب کرے گا، جو اگلے ماہ ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک کو پیش کی جائے گی، جس کی روشنی میں پاکستان کے اسٹیٹس کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ان مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More