Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں,شاہ محمود قریشی

بھارت نے حق خودارادیت کی جدوجہد کو دہشت گردی سے منسوب کیا,وزیر خارجہ کا ترک میڈیا کوانٹرویو

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک ترک تعلقات ہمیشہ مثالی رہے، طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ترک میڈیا کوانٹرویو دیتے ہوئے کیا. شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے ایک دوسرے کا ہمیشہ ساتھ دیا، ترکی کی سپورٹ کا ایک مظاہرہ کل او آئی سی میں بھی دیکھا، مشترکہ بیان کےوقت ترکی کے سفیر آگے آگے تھے۔

ہمارے ترکی کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، ترک صدر کے دورے میں دو طرفہ جامع اقتصادی تعاون پربات چیت کریں گے، پاکستان نے افغان امن عمل کی حمایت اور مصالحانہ کردار ادا کیا ہے.

ہمارا پیغام یہی ہے کہ شدت پسندی کوترک کرکے امن کو موقع دیں، بھارت نے نائن الیون کے بعد مسئلہ کشمیر پر چالاکی دکھائی، حق خودارادیت کی جدوجہد کو دہشت گردی سے منسوب کیا، کشمیری اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا پرگہری تشویش ہے، اقوام متحدہ اجلاس میں پاکستان، ترکی اور ملائیشیا اسلاموفوبیا مباحثہ کریں گے.

وزیر خارجہ نے کشمیر کے تناظر میں کہا کہ اکثریت کواقلیت میں بدلنےکو جینوسائیڈ سے تعبیر کریں گے،50 سے زائد ممالک نے ہمارے بیان کو مشترکہ سپورٹ کیا، مشترکہ بیان سےمتعلق سفارتخانہ جلد تفصیل جاری کرے گا.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More