Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھا ر ت کشمیر کے متنازعہ علاقے میں انسانی حقوق کا احترام کرے،امریکہ

متنازعہ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فونز جیسی سہولیات تک رسائی بحال کی جائے،امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان کا بیان

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ کشمیری رہنماؤں کے ساتھ سیاسی روابط بحال کرے اور مقبوضہ کشمیر میں جلد از جلد وعدے کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  کمشیر میں بحالی کے لیے کچھ اہم اقدامات کیے جائیں جو 5 اگست سے بھارتی حکومت کی جانب سے یک طرفہ طور پر خصوصی حیثیت کا درجہ ختم کیے جانے کے بعد سے کرفیو کا سامنا کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مقامی رہنماؤں سے سیاسی رابطے بحال کرنے اور وعدے کے مطابق جلد از جلد انتخابات کے لیے ہم بھارتی حکومت کے منتظر ہیں‘۔

مورگن اورٹاگس کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ’کو سیاسی و تجارتی رہنماؤں کی گرفتاریوں سمیت بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں اور مقامی افراد پر نافذ پابندیوں پر سخت تشویش ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مذکورہ خطے میں انٹرنیٹ اور موبائل فونز تک رسائی پر پابندی کے حوالے سے بھی فکرات لاحق ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ہم حکام پر زور دیتے ہیں کہ انسانی حقوق کا احترام کریں اور انٹرنیٹ اور موبائل فونز جیسی سہولیات تک رسائی بحال کی جائے‘۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More