Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

خود کشی یا قتل ،گوجرانوالہ کے اسپتال سے نرس کی پنکھے سے لٹکی لاش بر آمد

واقعہ بظاہر خودکشی کا لگتا ہے۔اکٹھے کیے گئے شواہد پر مزید تحقیقات کی جائے گی،پولیس

گوجرانوالا(ویب ڈیسک)گوجرانوالا کے ایک نجی اسپتال سے نرس کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی کا لگتا ہے، تاہم اکٹھے کیے گئے شواہد پر مزید تحقیقات کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالا کے علاقے منیر چوک میں واقع ایک نجی اسپتال کی انتظامیہ نے اسپتال کی چوتھی منزل کے نرسنگ روم میں نرس ہما کنول کی لاش پنکھے سے لٹکی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ شاہین آباد کی رہائشی نرس ہما کنول اسی اسپتال میں کام کرتی تھی۔

نرس ہماکا نکاح ہوچکا تھا اور اگلے ماہ رخصتی ہونا تھی۔ ہما کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی کا لگتا ہے۔ تاہم اکٹھے کیے گئے شواہد پر مزید تحقیقات کی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More