Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پروڈکشن آرڈرکے معاملے پراسد قیصر نے شاہد خاقان عباسی کو جوابی خط بھیج دیا

بحیثیت قومی اسمبلی کے کسٹودین اراکین کے حقوق کا تحفظ کرنے کے حوالے سے ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہوں ،اسد قیصر کا خط

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے سپیکر کو لکھے گئے خط کا جواب بھیج دیا گیا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے جوابی خط لکھا۔ خط سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر لکھا گیا۔

اسد قیصر کے خط میں کہا گیا ہے کہ سپیکر زیر حراست رکن کے خلاف درج شدہ کیس کی نوعیت کا بغور جائزہ لیتے ہیں۔ پروڈکشن آرڈر کا اجرا سپیکر کا صوابدیدی اختیار ہے، رکن اس کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔ اسمبلی کے قواعد وضوابط کے مطابق سپیکر ضروری سمجھنے پر زیر حراست رکن کو اجلاس میں شرکت کے لیے طلب کر سکتا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پروڈکشن آرڈر کے اجراء سے متلعق آئینی گنجائش موجود نہیں۔ اگر زیر حراست رکن اسپیکر کی جانب سے پروڈکشن آرڈرز کے اجراء پر مطمئن نہیں تو اس سلسلہ میں عدالت سے رابطہ کرسکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More