Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اایشزسیریز، کے آخری میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو 225  رنز پر آؤٹ ،انگلینڈ کی 78 رنز کی برتری

اوول(ویب ڈیسک)انگلینڈ نے ایشز کے پانچویں اور آخری میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو 225  رنز پر آؤٹ کرکے 78 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

اوول میں کھیلے جارہے ایشز سیریز کے آخری میچ کے دوسرے روز جب کھیل کا آغاز ہوا تو میزبان انگلینڈ نے 8 وکٹوں پر 271 رنز بنالیے تھے۔

انگلینڈ کے جوزبٹلر 64 اور لیچ 10 رنز بنا کر کھیل رہے تھے لیکن جوزبٹلر صرف 6 رنز کا اضافہ کرپائے اور کمنز کا نشانہ بن کر پویلین لوٹ گئے۔

لیچ نے 21 رنز بنا کر آسٹریلیا کے باؤلرز کا سامنا کیا تاہم مارش نے ان کی اننگز کو مختصر کردیا۔

انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 294 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور اننگز میں بٹلر 70 اور کپتان جوروٹ 57 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں، کمنز نے 3 اور ہیزل ووڈ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کو پہلی اننگز میں جلد آؤٹ کرنے کے بعد آسٹریلیا کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا اور ابتدائی دو وکٹیں صرف 14 رنز پر گر گئی تھیں تاہم اسمتھ نے ساتھی بلے باز کی مدد سے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔

انگلینڈ کے نوجوان باؤلر جوفرا آرچر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے ابتدائی سیریز میں بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بلے بازوں کو قابو میں رکھا اور دوسرے روز کے کھیل کے اختتام سے قبل پوری ٹیم کو آؤٹ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

آسٹریلیا کا کوئی بھی بلے باز ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا تاہم اسمتھ اکیلے 80 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ان کے علاوہ لائیون 25، میتھیو ویڈ 19 اور پیٹر سڈل 18 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 225 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تو انہیں 69 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔

جوفرا آرچر نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، کیوران نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اوول میں جب دوسرے روز کھیل کا اختتام ہوا تو انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 9 رنز بنائے تھے اور مجموعی طور 78 رنز کی برتری حاصل تھی۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے 2 میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ انگلینڈ کو ایک میچ جیت نصیب ہوئی تھی یوں سیریز میں آسٹریلیا کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More