Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فلم ‘لال کبوتر’ کو پاکستان کی جانب سے آسکر ایوارڈ کیلئے بھیجنے کا فیصلہ

کمال خان کی ہدایتکاری میں بننے والی کرائم ڈرامہ فلم ’’لال کبوتر‘‘رواں برس 22 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی

کراچی(ویب ڈیسک)فلم ‘لال کبوتر’ کو پاکستان کی جانب سے آسکر ایوارڈ کیلئے بھیجنے کا باضابطہ فیصلہ کرلیا گیا۔

کمال خان کی ہدایتکاری میں بننے والی کرائم ڈرامہ فلم ’’لال کبوتر‘‘رواں برس 22 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی، فلم کی کاسٹ میں منشا پاشا اور احمد علی سمیت راشد فاروقی اور علی کاظمی بھی شامل ہیں ۔

فلم کے پروڈیوسر کامل چیمہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پہلی فلم آسکر ایوارڈ کیلئے منتخب ہونے پر بہت پرجوش ہیں، پوری ٹیم کی جانب سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس فلم کے ذریعے لوگوں کو یہ دیکھنے کو ملے گا کہ پاکستانی سنیما نے کیا پیش کیا ہے۔

اداکارہ منشا پاشا کا کہنا تھا کہ ہدایتکار کمال خان ، پروڈیوسر ہانیہ اور کامل نے اس فلم پر اتنی محنت کی تھی اور بلاشبہ یہ ایک عمدہ فلم ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More