Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھکر ،بااثر افراد کی مزارعے کی بیٹی سے اجتما عی زیادتی

دسویں جماعت کی طالبہ 17 سالہ ثمرہ کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ ملزمان نے اسے اسلحہ کے زور پر اغواء کیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی

بھکر(ویب ڈیسک) بھکر میں مقامی مزارعے کی بیٹی کو اغواء کے بعداجتما عی زیادتی کا نشانہ بنایا ڈالا،ملزمان نے ویڈیوبھی بنا لی۔

بھکر کے علاقے سرائے مہاجر میں نواحی گاؤں 61 ایم ایل میں دسویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، 17 سالہ ثمرہ کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ ملزمان یونس ، کامران اور امتیاز نے اسے اسلحہ کے زور پر اغواء کیا اور قریبی ڈیرہ پر لے گئے، ڈیرہ پر موجود 5 ملزمان نے ثمرہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی۔

طالبہ کے مطابق ملزمان نے اسے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر 10 روز تک بلیک میل کرتے رہے، طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسے اور اس کے گھر والوں کو پولیس سے رابطہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں تھیں۔

پولیس تھانہ سرائے مہاجر کے مطابق متاثرہ طالبہ کی طرف سے درخواست موصول ہوئی ہے جس پر طالبہ کے طبی معائنہ کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More