Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سعودی آئل فیلڈ پرحملوں کے بعد تیل کی عالمی قیمت میں تیزی سے اضافہ

پاکستان میں فی لٹر پیٹرول اور ڈیزل کم ازکم 10 روپے بڑھنے کا امکان ہے،ماہرین

نیویارک(ویب ڈیسک)سعودی تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، امریکی خام تیل کی قیمت میں 10.68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یورپی آئل مارکیٹوں میں برنٹ کروڈ 11.77 فیصد مہنگا ہو گیا جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 60.71، برینٹ کروڈ67.31 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فی لٹر پیٹرول اور ڈیزل کم ازکم 10 روپے بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محفوظ ذخائر سے تیل جاری کرنے کا اختیار دے دیا، اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر سے تیل ریلیز کرنے کا اختیار دے دیا۔

امریکی صدرکا کہنا ہے کہ تیل کی مقدار کا تعین مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کیا جائے گا، اقدام سعودی عرب پر حملے کے اثرات تیل کی قیمتوں پر پڑنے کے پیش نظر اٹھایا گیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی تیل حملے کے جواب کے لیے نشانے اور ہتھیار کے ساتھ تیار ہیں، سعودی عرب کی تیل سپلائی پر حملہ کیا گیا۔ یقین کرنے کی وجہ موجود ہے کہ ہم مجرم کو جانتے ہیں، نشانہ اور ہتھیار بند بھی ہیں مگر تصدیق پر منحصر ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More