Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسلام آباد لاک ڈاؤن کی تاریخ کا تعین مل کر کرینگے، جے یو آئی اور ن لیگ کا اتفاق

اسلام آباد میں دھرنے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن لاہور ماڈل ٹاؤن میں وفد کے ہمراہ میاں شہباز شریف سے ملاقات کی

اسلام آباد میں دھرنے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن لاہور ماڈل ٹاؤن میں وفد کے ہمراہ میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔

مسلم لیگ(ن) لیگ کی قیادت میں راجہ ظفر الحق، احسن اقبال، ایاز صادق ،خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، برجیس طاہر اور دیگر رہنما جب کہ مولانا فضل الرحمان کے وفد میں اکرم درانی اور مولانا امجد شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اسلام آباد میں دھرنے اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دونوں قائدین نے آزادی مارچ سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے، کشمیر پر حکومت کے اقدامات پریشان کن ہیں، مہنگائی نے 20 سال کی بلند ترین سطح کو چھولیا ہے، تاجر، صنعت کار اور کسان سب پریشان ہیں، اسی طرح حکومت نے گورننس کا بدترین بحران پیدا کردیا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ آج پاکستان کے بارے میں دنیا فکرمند ہے اس حکومت کا مزید برسر اقتدار رہنا سلامتی کے خطرات پیدا کرے گا، طاہر القادر ی نے جس طرح سیاست کو خیر باد کہا ہے عمران خان بھی ایسا ہی جرأت مندانہ فیصلہ کریں، آزادی مارچ سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوگا جس کے بعد سفارشات نواز شریف کو بھیجی جائیں گی بعدازاں مشترکہ طور پر آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔

اکرم درانی نے کہا کہ ہم ساری جماعتوں کے پاس جارہے ہیں، مشترکہ طور پر آزادی مارچ کو چلائیں گے اور اکٹھے مل کر تاریخ کا تعین کریں گے، 18 ستمبر کو عاملہ کا اجلاس بلایا ہے کیوں کہ اتفاق میں برکت ہے۔

اکرم درانی نے مزید کہا کہ 30 ستمبر تاریخ کو سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ک

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More