Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکا کی موجودگی نے مستقل اس خطے کو غیر محفوظ کر رکھا ہے،ایرانی صدر

خطے کے مسائل خطے کے ممالک کے درمیان بات چیت اور سمجھوتوں سے حل ہونے چاہئیں،ایرانی صدر کی صحافیوں سے گفتگو

 تہران(ویب ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکا کی موجودگی ناپسندیدہ، غیر قانونی اور مداخلت کرنے والی ہے۔

ترکی روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکا اپنی موجودگی کو خطے کے مسائل کی وجہ سمجھنے کے بجائے خطے کے ممالک اور یمن کے جنگجوؤں کو ذمہ دار قرار دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام میں امریکا کی موجودگی نے مستقل اس علاقے کو غیر محفوظ کر رکھا ہے، اس خطے کے مسائل خطے کے ممالک کے درمیان بات چیت اور سمجھوتوں سے حل ہونے چاہئیں۔

ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ یمن اور شام میں امریکا کی موجودگی مسائل کی وجہ ہے، ہمیں اگرخطے میں حقیقی استحکام چاہیے تو امریکا کی اس خطے میں مداخلت ختم ہونی چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More