Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

انگلینڈ نے آسٹریلیاکو آخری ایشز ٹیسٹ میں 135رنز سے ہرا کر سیریز ڈرا کر دی

بے نتیجہ سیریز کے سبب ٹرافی دفاعی چیمپئن کینگروز کے پاس ہی رہے گی

وول (جنگ نیوز) انگلینڈ نے آسٹریلیاکو پانچویں اور آخری ایشز ٹیسٹ میں 135رنز سے ہرا کر سیریز تو ڈرا کرلی لیکن ایشز ٹرافی نہ بچاسکی۔

بے نتیجہ سیریز کے سبب ٹرافی دفاعی چیمپئن کینگروز کے پاس ہی رہے گی۔  مہمان ٹیم 399رنز کے ہدف کے جواب میں 263رنز پر آئوٹ ہوگئی۔

میتھیو ویڈ نے سب سے زیادہ 117رنز بنائے۔

سیریز کے ہیرو اور مین آف دی سیریز اسٹیو اسمتھ صرف 23کی اننگز کھیل پائے۔

اسٹیورٹ براڈ اور جیک لیچ نے چار چار جبکہ جو روٹ نے دو وکٹ لیے۔ انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو مین آف دی میچ ایوارڈ گیا جبکہ انگلینڈ کے مین آف دی سیریز بین اسٹوکس قرار پائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More