Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی ایم ایف کا وفدمعاشی مشاورت کے لیے آج پاکستانی پہنچے گا

وفد کے ساتھ توانائی کے شعبے میں پاکستان کو درپیش نقصانات کم کرنے کے لیے بھی تجاویز پر مشاورت ہوگی

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا یہ وفد پاکستان کے دورےمیں اہم ملاقاتیں کرےگا اور ان ملاقاتوں میں اہم معاشی امور پر بات چیت کی جائے گی۔

وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ ایس او ایس مشن ہے ، جو کہ معاشی اصلاحات پر تجاویز دے گا اور بجٹ اہداف کے حصول میں معاونت فراہم کرے گا۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایس او ایس مشن کو ٹیکس آمدن پربریفنگ دی جائے گی۔مشن کے ساتھ ٹیکس ہدف کے حصول پر بات چیت ہوگی اور مالی خسارہ کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ آئی ایم ایف کے اس وفد کے ساتھ توانائی کے شعبے میں پاکستان کو درپیش نقصانات کم کرنے کے لیے بھی تجاویز پر مشاورت ہوگی۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جیری رائس نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا تھاکہ پاکستان کو خسارے کم کرنے کی شدید ضرورت ہے، پاکستان کو خسارہ کم کرنے کے لیے آمدن بڑھانا ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More