Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ،عدالت کا 30 ستمبر سے قبل پیش ہونے کا حکم

اپنے موکل علیم خان کی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے سے استثنیٰ درخواست نہیں دائر کرسکے،وکیل صفائی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف  رہنما عبدالعلیم خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے انہیں 2014 کے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاؤس حملہ کیس کے سلسلے میں 30 ستمبر سے قبل ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

اے ٹی سی کے جج راجہ جواد عباس حسن نے ضمانت نہ ہونے کے باوجود سماعت میں نہ پیش ہونے پر علیم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے۔

اس ضمن میں ایڈوکیٹ شاہد نسیم گوندل نے علیم خان کی جانب سے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے موکل راولپنڈی ایک دوسرے کیس کے باعث مصروف تھے اور ان کے معاون وکیل، علیم خان کی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے سے استثنیٰ درخواست نہیں دائر کرسکے۔

اس کے ساتھ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ علیم خان آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔

جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے 30 ستمبر کو ہونے والی آئندہ سماعت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان، صدر عارف علوی، وزیر دفاع پرویز خٹک، سابق وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر تعلیم شفقت محمود، راجہ خرم نواز، جہانگیر خان ترین، علیم خان اور دیگر پر 2014 کے دھرنے کےدوران اشتعال انگیزی کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More