Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سال 2023 تک پی آئی اے میں 14طیاروں کا اضافہ کیا جائے گا،غلام سرور خان

قومی ائیر لائن کے طیاروں کی موجودہ تعداد 31 سے بڑھا کر 45 کردی جائے گی، وزیر ہوا بازی کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے  کہا ہے کہ سال 2023 تک پی آئی اے میں 14طیاروں کا اضافہ کیا جائے گا۔

وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  ہم نے قومی ایئر لائن کے لیے ایک بزنس پلان منظور کیا ہے جس کی منظوری وزیراعظم عمران خان بھی دے چکے ہیں، اس کے تحت پی آئی اے کے طیاروں کی موجودہ تعداد 31 سے بڑھا کر 45 کردی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ طیارے ڈرائی اور ویٹ لیز پر لینے کے بجائے خریدے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پی آئی اے ملکی اور غیر ملکی روٹس پر 31 طیاریں چلا رہی ہے اور اس کے بیڑے میں مرحلہ وار اضافہ کر کے 45 طیارے کردیے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس جدید حکمت عملی کے تحت پی آئی اے میں اس سال 4 جہاز شامل کیے جائیں گے جس میں 2 اے آر ٹی بھی ہوں گے جو تکنیکی بنیادوں پر گراؤنڈ کردیے گئے تھے اور اب انہیں آپریشنل کردیا جائے گا۔

وزیر ہوا بازی کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ طیارے پی آئی اے کے اپنے وسائل استعمال کر کے فعال کردیے جائیں گے اور حکومت سے کوئی امداد نہیں لی جائے گی‘

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More