Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کرتارپور راہداری منصوبے کا 69فیصد کام مکمل ،افتتاح 9 نومبر کو کرنے کا فیصلہ

ابتدائی مرحلے میں بھارت سے5ہزار یاتریوں کی آمدکاانتظام کیا گیا ہے ، 45 دن میں منصوبے کاباقی کام مکمل کرلیا جائے گا،پراجیکٹ ڈائریکٹر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، منصوبے کا 69فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے ، منصوبہ مکمل ہونے پرپاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہداری کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا وزیراعظم نے گزشتہ سال 28نومبر کومنصوبے کاسنگ بنیاد رکھا تھا ، 9 نومبر کو منصوبے کا افتتاح ہوگا اور 12نومبر کو بابا گرونانک کا جنم دن ہے۔

پراجیکٹ ڈائیریکٹر کا کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں بھارت سے5ہزار یاتریوں کی آمدکاانتظام کیا گیا ہے ، منصوبے کا 69فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے ، 45 دن میں باقی ماندہ کام مکمل کرلیا جائے گا ، منصوبہ مکمل ہونے پرپاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا۔

انھوں نے بتایا 9نومبر سے بھارت سے یاتری آنا شروع ہو جائیں گے ، 5 ہزار یاتریوں کے داخلے اور اخراج کے لیے 76 امیگریشن کاؤنٹرز ہوں گے جبکہ دس ہزار یاتریوں کی آمدورفت کے لئے کل 152 کاؤنٹر بنائے جائیں گے۔

پراجیکٹ ڈائیریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ بارڈر ٹرمینل زیرو پوائنٹ سے 350میٹرپر تعمیر کیاگیا ہے ، ٹرمینل کے باہر بسوں کےذریعے گردوارہ تک یاتریوں کو لایا جائے گا ، تعمیراتی ایریا دس لاکھ مربع فٹ پر محیط ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More