Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

ٹاپ ٹين بيٹسمينوں ميں کوئی پاکستانی شامل نہيں،اسٹيو اسمتھ پہلی پوزيشن پر، کوہلی کا دوسرا اور کين وليمسن کا تيسرا نمبر

دوبئی(ویب ڈیسک)آئی سی سی نے ٹيسٹ کرکٹ کی نئی رينکنگ جاری کردی ہے۔ ٹاپ ٹين بيٹسمينوں ميں کوئی پاکستانی شامل نہيں ہے۔

ايشز سيريز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رينکنگ میں بيٹسمينوں ميں اسٹيو اسمتھ پہلی پوزيشن پر اگئے ہیں۔ ويرات کوہلی کا دوسرا اور کين وليمسن کا تيسرا نمبر ہے۔

پاکستان بلے باز بابر اعظم سولہويں،، اسد شفيق اٹھارويں اوراظہرعلی اکيس ويں نمبر پر موجود ہیں۔ ڈيوڈ وارنر سات درجہ تنزلی کے بعد 24 ويں نمبر پر چلے گئے۔ جوز بٹلر 10درجے ترقی کے بعد 27 ويں،جوڈ ينلی 24درجے بہتری کے بعد ستاويں نمبر پر موجود ہيں۔

آخری ٹيسٹ ميں سنچری بنانے والے ميتھيو ويڈ بتيس درجے ترقی کے بعد اٹھہترويں نمبر پر آگئے۔ بولرز ميں آسٹريليا کے پيٹ کمنز سرفہرست ہيں۔ محمد عباس ايک درجہ ترقی کے بعد ٹاپ ٹين ميں شامل ہوگئے، جب کہ ياسر شاہ کا سولہواں نمبر ہے۔

جوفرا آرچرکی پانچ درجے ترقی کے بعد 37ويں پوزيشن آگئی، جب کہ آسٹریلیا کے مچل مارش کو رينکنگ ميں20درجے بہتری کے بعد 54واں نمبر مل گيا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More