Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن ،مریم نواز کی نائب صدرارت سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائے گا

اس سے قبل یکم اگست کو یہ فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا اور اسے 27 اگست کو سنانے کا کہا گیا تھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان  مریم نواز کا مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر رہنے یا نہ رہنے سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنائے گی۔

یہ دوسری مرتبہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی کی نائب صدارت رکھنے سے متعلق کیس میں فیصلہ محفوظ کیا، اس سے قبل یکم اگست کو یہ فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا اور اسے 27 اگست کو سنانے کا کہا گیا تھا۔

تاہم ای سی پی نے غیرمعمولی اقدام اٹھاتے ہوئے اس فیصلے کو موخر کردیا اور دونوں فریقین کے وکلا سے کہا گیا کہ وہ اس میں مدد کریں کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں آیا سزا یافتہ شخص کے سیاسی جماعت کےصدر کا عہدے رکھنے پر عائد پابندی کا اطلاق نائب صدر پر بھی ہوتا ہے یا نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More