Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان آج طورخم بارڈر کا افتتاح کریں گے

طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے

پشاور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان آج طورخم بارڈر کا افتتاح کریں گے، طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر پر کسٹم اور دیگر اداروں نےانتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ سرحد کھولنے سے دو طرفہ تجارت میں بہتری آئے گی اور تجارت کومزید فروغ حاصل ہو گا۔

اُدھر وزیراعلیٰ محمود خان پاک افغان بارڈرطورخم پہنچ گئے، انکے ہمراہ وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی بھی ہیں، وزیراعلیٰ طور خم بارڈر پر انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More