Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان نے مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کر نے سے روک دیا

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے امریکا جانے کے خواہشمند تھے

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے امریکا جانے کے خواہشمند تھے اور اس سلسلے میں بھارتی حکومت کی جانب سے حکومت پاکستان سے درخواست کی گئی تھی کہ نریندرا مودی کے جہاز کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے لیکن پاکستان نے مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سےدرخواست باضابطہ طور پر گزشتہ ہفتے دی گئی جس میں کہا گیا کہ نریندرمودی 20 ستمبر کو پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر امریکا جانا چاہتے ہیں لہذا پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے اس سے پہلے پاکستان نے بھارتی صدر کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق اجازت نہیں دی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More