اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب) نے جعلی اکاونٹس کیس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو 24 ستمبر کو اسلام آباد نیب آفس میں طلب کر لیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابقنیب نے مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس کا ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کر دی۔ نوٹس میں کہا گیا کہ ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس میں بیان ریکارڈ کرائیں۔ مراد علی شاہ پر ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز اونے پونے داموں فروخت کرنے کا الزام ہے۔